ٹینیسی: ایک امریکی شہری نے چھوٹی ناؤ میں چپو کی مدد سے دریائے مسیسیپی عبور کرنے والا دنیا کے معمر ترین شخص کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ امریکی شہری ڈیل سینڈرز نے دریائے مسیسیپی کا سفر 87 دن میں مکمل کیا اور ایسا کرنے والے معمر ترین شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اعزاز حاصل کیا۔ڈیل سینڈرز اپنی 87 ویں سالگرہ پر ریاست مینیسوٹا کی جھیل اٹاسکا سے شروع ہوئے اور 87 دن بعد لوئزیانا کے علاقے لولنگ پہنچے۔ انہوں نے 87 سال اور 87 دن کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ڈیل سینڈرز نے 15 فٹ، 6 انچ چھوٹی ناؤ میں بیٹھ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے پہلی بار 2015 میں 80 سال کی عمر میں دریائے مسیسیپی کو عبور کیا تھا۔
