حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے خبرنامہ میں بتایا گیا ہیکہ مؤرخہ 21 اگست کو اکیڈیمی کے اعلامیہ کے ذریعہ اردو کے چھوٹے اخبارات و رسائل کو تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی سالانہ مالی اعانت کی اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ سے شائع ہونے والے چھوٹے اردو روزنامہ اخبارات ’ہفتہ وار‘ پندرہ روزہ اور اردو ماہناموں کی مالی اعانت برائے سال 2019-20ء کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور معلنہ شرائط کے ساتھ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 31 اگست 2019ء رکھی گئی تھی لیکن اردو اخبارات و رسائل کے ذمہ داروں، صحافتی تنظیموں و اداروں کی نمائندگیوں پر درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے خبرنامہ میں اس سلسلہ میں سابقہ معلنہ شرائط کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہیکہ اس اسکیم کے تحت درخواست گذار اپنی درخواست کے ساتھ این آر آئی، بینک اکاؤنٹ نمبر آئی ایف ایس کوڈ پاس بک کی Self Attested کاپی، آدھار کارڈ، پیان کارڈ کی کاپیوں کے علاوہ تازہ شماروں کی تین کاپیاں اور 8,000 روپئے (آٹھ ہزار روپئے) کی ایڈوانس رسید، بل کی تین کاپیاں اور یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ صدر دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، چوتھی منزل، حج ہاؤز، نامپلی، حیدرآباد میں داخل کریں۔