مالڈا (ویسٹ بنگال) ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ضلع مالڈا کے مدن تولا دیہات میں جو مانک چند پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے ، آج ایک دلخراش واردات میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو والد کی جگہ سرکاری ملازمت ملنے پر بطور انتقام گھر پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ جس کے نتیجہ میں دو کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واردات کے بموجب ملزم ما کھن منڈل نے اتوار کی رات مکان کو اس وقت آگ لگادی جب ارکان خاندان محو خواب تھے۔ اس واردات میں مالکین کا چھوٹا بھائی 28 سالہ گویندہ، اس کا بڑا بھائی 32 سالہ بکاش اور گویندہ کی دو لڑکیاں ایک تین سال اور دوسری دیڑھ سال جل کر راکھ ہوگئے۔ بکاش کی بیوی، بیٹا اور بیٹی اور گویندہ کی بیوی کو ہاسپٹل میں داخل کرادیا گیا۔ دونوں بھائیوں کی ماں چونکہ دوسرے کمرہ میں محو خواب تھی جلنے سے بچ گئی۔ ملزم ماگھن نے اپنے چھوٹے بھائی گویندہ کو والد کی جگہ سرکاری ملازمت ملنے پر سخت ناراض تھا۔