چھوٹے تاجرین کوبلاسودی قرض کی فراہمی

   

سداسیو پیٹ میں خدمت بینک کی ستائش، سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کا بیان
سداسیو پیٹ۔ خدمت بینک شہر کے غریب عوام اور چھوٹے تاجروں کی مدد کرتے ہوئے سود کی لعنت کو ختم کر رہا ہے۔سود جس کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔سود ایک سماجی لعنت ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔سو دی لعنت کا خاتمہ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے خدمت بینک ادارہ کوشش کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی جناب چنتا پربھاکر نے کیا۔انہوں نے اپنی جانب سے خدمت بینک کو ایک لاکھ روپئے کا ڈپازٹ صدر خدمت بینک محمد۔اشفاق حسین کے حوالے کیا۔اس موقع پر محمد اشفاق حسین نے چنتا پربھارکر سابق رکن اسمبلی کو خدمت بینک کی کارکردگی اور اس تاثرات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ خدمت بینک معاشرے سے سود کی لعنت کو ختم کرنے کی غرض سے ریاست بھر میں 33 برانچ کے ذریعے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔خدمت بینک کے ذریعے چھوٹے تاجروں کو پانچ ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا بلا سودی قرض دیا جا رہا ہے۔جسے وہ ہر روز تھوڑا تھوڑا کرکے ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس بینک کو جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے بھی اپنا تعاون کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے ڈپازٹ کیا ہے۔اس موقع پر سابق اراکین اسمبلی چنتا پربھاکر نے خدمت بینک کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے بینک کے تمام عملے کو مبارکباد دی۔اور آنے والے دنوں میں بھی اس بینک کو مزید اپنا تعاون دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔اس موقع پر محمدشکیب ، محمدثناء اللہ ، عاصم ، محمدخلیل ، محمدانور موجود تھے ۔