ورنگل میں سیوا میچول کوآپریٹیو سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، مقررین کا خطاب
ورنگل ۔/13ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی کی جانب سے چلائے جانے والے سیوا میچول ایڈیڈ کو آپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈورنگل کے زیر اہتمام چھٹواں سالانہ رپریزنٹیو جنرل باڈی میٹنگ کا مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈورنگل میں زیر صدارت محمد خالد سعید ڈسٹرکٹ پریسڈنٹ سیوا میاکس ورنگل انعقاد عمل میں لایا گیا ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب اقبال حسین ریجنل کو آرڈینیٹر سہولت میکرو فینانس سوسائٹی حیدر آباد ریجن نے شرکت کی ۔اعزازی مہمان کی حیثیت سے جناب محمد غیاث الدین موظف اسسٹنٹ رجسٹرار ڈپارٹمنٹ آف کارپوریشن نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی جناب اقبال حسین نے کہا کہ بلا سودی سوسائٹی کاآغاز معاشرہ میں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ سوسائٹی کے قیام کا مقصد چھوٹے کاروبارمیں بچت کی عادت کو فروغ دینا ، سود کی لعنت سے بچانا ،اور بلا سودی قرض کے ذریعہ ان کے کاروبار کو ترقی دینا ہے ۔انہوںنے کہاکہ معاشی طور پر کمزور تجارت پیشہ افراد اور ضرورتمندوں کی بلا سودی قرض کے ذریعہ امداد کی جائے گی تاکہ تاجرین اپنی تجارت کو فروغ دے سکیں ۔انہوںنے کہاکہ کھاتہ داروں میں تقریبا 15فیصد لوگ غیر مسلم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس سوسائٹی کے 80ہزار سے زائد ممبرس ہیں ۔1لاکھ 60ہزار افراد کو لون فراہم کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر جناب خالد سعید نے افتتاحی کلمات اور ورنگل کے تین برانچیس سے متعلق فینانس رپورٹ پیش کی ۔پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت کلام سے ،ہوا ۔ وہاج الحق نے نظامت کی ۔اس موقع پر بی ایم سیز ،خیر الناصرین ،جناب طاہر نواب ،عبدالرحیم کے علاوہ ناظم جماعت اسلامی ورنگل ڈاکٹر سید عمر فاروق ،ناظم ضلع ہنمکنڈہ جماعت اسلامی محمد عبدالحنان ،عمرائے مقامی ،وہاج الحق ،جناب احتشام الحق ،عبدالعلیم ،برانچ منیجرس فردوس ،فصیح اللہ بیگ ،محمد عامر اور کھاتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔