کریم نگر۔ کلکٹریٹ آڈیٹوریم کریم نگر میں بینک مینیجروں ، میونسپل کمشنروں ، میپما عہدیداران کے ہمراہ تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی کے متعلقہ امور پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال نے کہا کہ طئے کردہ ہدف کے مطابق چھوٹے تاجروں کو دس ہزار رقم بطور قرض فراہم کی جائے۔ دس ہزار قرضہ کی ادائیگی کرچکے تاجروں کو قرض کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے بیس ہزار بطور قرض فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے بینک مینیجروں کو میپما عملے کے تعاون سے مختص کردہ ہدف کی تکمیل کیلئے اقدامات کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں میپما پی ڈی بی رویندر ، لیڈ ڈسٹرکٹ مینیجر ، بینک ریجنل مینیجر ، میونسپل کمشنر ، میپما عملے و دیگر نے شرکت کی۔