جگتیال میں بینکرس اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے ضلع کلکٹر کا خطاب
جگتیال ۔ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع میں موجود پھیری والوں کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے مالی سہولت کو وقت پر فراہم کیاجائے۔آتما نربھان بھارت کے تتں پی ایم ساؤ فنڈ سے متعلق آج بروز منگل ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں،بینکروں کے ساتھ زوم ویب نار کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ کوویڈ -19 کے باعث تنزلی کا شکار ہونے والا معاشی شعبہ،چھوٹے کاروباریوں کیلئے ضروری ا مددد کیلئے مرکزی حکومت نے 20 لاکھ کروڑ کے بھاری پیکیج کا اعلان کیاگیا۔اس پیکیج کی حصولی کیلئے عوام میں شعور بیداری کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ استفادہ کروانے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ چھوٹے کاروباریوں کیلئے کچھ نقد رقم کی ادائیگی کیلئے فی کس 10 ہزار روپئے اداکرنے کیلئے حکومت نے ہدایت دی ہے۔ اس اسکیم کو ضلع جگتیال میں موجود چھوٹے کاروباریوں اور پھیری والوں کیلئے عطاء کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ضلع جگتیال کی بلدیات میں روبہ عمل لائے گئے شعور بیداری پروگرام کے تحت 13695 پھیری والے افراد نے درخواست داخل کی۔جس میں تاحال ضلعی سطح پر 11853 افراد کو مالیہ کی ادائیگی کیلئے منظوری عطا کی گئی ہے۔اور 4524 افراد میں نقد رقم عطا کی گئی ہے۔ضلع میں موجود اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یو بی آئی بینکوں کے ذریعہ ہدف کے مطابق مالیہ کی فراہمی کرنے پر ضلع کلکٹر نے انھیں سراہا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مرتبہ تاکید کے باوجود ضلع میں موجود بعض خانگی بینک عطا کئے گئے ہدف کے مطابق فرائض انجام نہیں دے رہے ہیں۔موجودہ بحران کی صورت حال میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد سے مکمل طور پر مستفید ہوتے ہوئے معاشی شعبہ کو استحکام بخشنے کی کوشش کرنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی۔ضلع کلٹر نے ہدایت دی کہ بینک اور لائن ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار ایک واٹس ایپ گروپ کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے اپنے مسائل کو پیش کریں اور حل کیلئے اقدامات کریں۔جن بینکوں نے اپنے اہداف کی تکمیل نہ کی ہو وہ فوری عوام میں اعتماد کو بحال کرتے ہوئے ہدف کی تکمیل کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی ارونا سری، لیڈ بینک مینیجر گؤتم لکشمی نارائنا،ڈی جی ایم یو بی آئی بینک ،کمشنران بلدیہ اور مختلف مینیجران نے شرکت کی۔