بودھن ۔ کمشنر بلدیہ بودھن رام لنگم نے بتایا کل تین جون سے ترکاری فروش کرانہ دوکانات میں خدمات انجام دینے والے ملازمین ، آٹو رکشا ڈریائیورس اور ہوٹلوں میں کام کرنے والے افراد کے علاوہ دیگر چھوٹے موٹے پیشوں سے وابسطہ افراد کو گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن میں انسداد کوویڈ ویکسن دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 1300 افراد کی شناخت کی گئی جنہیں دس دنوں میں ویکسن دینے کا کام کرلیا جائے گا ۔