چھوٹے کاروباریوں کی معاشی و سماجی صورتحال کا سروے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سڑکوں پر چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجروں کو مرکزی و ریاستی حکومت کی اسکیمات سے فائدہ پہنچانے کیلئے 9 شہری مجالس مقامی کے حدود میں سماجی و معاشی سروے کا آغاز کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ویلفیر اسکیمات سے چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے ایک جامع موبائیل ایپ اور ویب سائیٹ پر مبنی آئی ٹی ڈیٹا کلکشن سسٹم متعارف کیا ہے۔ یہ سروے آئی سی ڈی ایس ، محکمہ صحت ، بینکس اور لیبر ڈپارٹمنٹس کے اشتراک سے کیا جائے گا ۔ اسکیمات پر موثر عمل آوری کی نگرانی کی جائے گی۔ مرکزی اسکیم پر ریاستی حکومت کے تعاون سے عمل کیا جاسکتا ہے جس کے تحت چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو معاشی طور پر مدد کرنے کا منصوبہ ہے ۔