چھٹویں جماعت کے مسلم طالب علم کا دورۂ ناسا

   

شارجہ: ماسٹر ریحان علی ولد محمد علی جو شارجہ کے امیٹی اسکول میں چھٹویں جماعت کا طالب علم ہے، کو دنیا کے مختلف ممالک کے اسکولس کے چنندہ طلباء کے ساتھ ناسا (نیشنل ایروناٹکس اسپیس ایڈمنسٹریشن) امریکہ کے دورہ کیلئے مدعو کیا گیا۔ ریحان علی 26 جون 2024ء کو امریکہ کیلئے روانہ ہوئے اور دس روزہ طویل تعلیمی سفر میں دیگر کئی مقامات کا بھی دورہ کیا جن میں اسٹیچوآف لبرٹی بھی شامل ہے۔ ریحان علی کو مختلف سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔ ان کے نانا جناب عابد لطفی اور نانی محترمہ انیس عابد لطفی حیدرآباد شہر کے دبیرپورہ علاقہ کے ساکن ہیں اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر رشتہ دار، دوست و احباب اور خیرخواہوں کے مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔