نئی دہلی : اتوار کے روز ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز استحکام رہا۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، قومی دارالحکومت میں پٹرول آج 83.71 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، یہ 04 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔ ممبئی میں اس کی قیمت 90.34 روپے ، چنئی میں 86.51 روپے اور کولکاتہ میں 85.19 روپے فی لیٹر تھی۔اسی طرح ، ڈیزل کی قیمت بھی دہلی میں 73.87 روپے ، ممبئی میں 80.51 روپے ، چنئی میں 79.21 روپے اور کولکاتہ میں 77.44 روپے رہی۔