نئی دہلی ۔کیون پیٹرسن نے ایک اسٹروک پر12 رنزکا قانون بنانے کی تجویز پیش کردی۔سابق انگلش کپتان پیٹرسن نے کہا ہے ٹی 20 کرکٹ میں اگر کوئی بیٹسمین گیند کو باِونڈری کے باہر بھیجے اور اس کا فاصلہ 100 میٹرسے زیادہ ہو تو اس پر چھکے کی بجائے 12 رنز دیے جانے چاہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ ٹی 20 کرکٹ کیساتھ انگلش بورڈ یہ تجربہ دی ہنڈرڈ لیگ میں بھی کرسکتا ہے۔