چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتار ڈی ایم کے کونسلر پارٹی سے معطل

   

چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں دراوڑ منیتر کژگم( ڈی ایم کے ) کے ویرودھاچلم میونسپل وارڈ نمبرکے کونسلر پاکی ریماسی کو چھ سال کی لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بعد انہیں پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے نکال دیا گیا ہے ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی ۔کڈالور میں میٹوکپم کے قریب ویرودھاچلم کے رہائشی کونسلر پاکی ریماسی تمل ناڈو کے شکتی نگر میں نرسری اسکول چلاتے ہیں۔