ممبئی: ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے اداکارہ سے چھیڑ چھاڑ کیس میں اداکار کمال آر خان کو ضمانت دے دی ہے ۔ ورسووا پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ضمانت ملنے کے باوجود خان کو اداکار اکشے کمار اور فلم ساز رام گوپال ورما کے بارے میں 2020 کے متنازعہ ٹویٹ کے سلسلے میں بوریولی مجسٹریٹ کی عدالت میں ان کی ضمانت کی عرضی زیر التوا ہونے کی وجہ سے جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔کے آر کے کے متنازعہ ٹویٹ کیس میں ان کی ضمانت کی درخواست کی بوریولی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں سماعت ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے دستاویزات عملی طور پر چھیڑ چھاڑ کے مبینہ واقعہ سے میل نہیں کھاتے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر واقعہ کے 18 ماہ بعد درج کی گئی تھی اور وہ بھی اس وقت جب متاثرہ کے دوست نے اسے ایسا کرنے کو کہا۔ عدالت نے خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی۔