جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں ایک عدالت نے اپنی چھ سالہ بیٹی کو اغوا کر کے بیچ دینے والی ایک ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس جرم کے ارتکاب کا انکشاف ہونے پر پورے جنوبی افریقہ میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔جنوبی افریقہ کے شہر سالڈانہا بے سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ چھوٹا سا شہر ماہی گیری کے لیے مشہور ہے اور کیپ ٹاؤن سے شمال کی طرف تقریبا135 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہاں جوشلین اسمتھ نامی ایک چھ سالہ بچی گزشتہ برس فروری میں اپنے گھر سے اچانک غائب ہو گئی تھی اور اس کا آج تک کوئی سراغ نہیں ملا۔