چھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی ، واچ مین گرفتار

   

شمس آباد 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل کے علاقہ سدانتی میں چھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے سدانتی میں کل ایک چھ سالہ لڑکی کو انجینلو 35 سالہ واچ مین متوطن محبوب نگر نے تنہا پاکر اپنی باتوں میں پھنسا کر کمرے میں لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کردی ۔ چھ سالہ لڑکی کو خون مسلسل بہہ رہا تھا جسے خانگی دواخانہ میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ مقامی افراد نے واچ مین کو زد و کوب کیا اور شمس آباد آر جی آئی اے پولیس کے حوالہ کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد اے سی پی سرینواس راؤ ، انسپکٹر بالراج مقام پر پہنچ گئے ۔ واچ مین کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔

گانجہ کا استعمال کرنے والے پانچ افراد گرفتار
شمس آباد 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی اے پولیس حدود میں واقع سدانتی میں آر جی آئی اے پولیس نے ایک مکان پر دھاوا کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب سدانتی میں ایک مکان میں پانچ افراد گانجہ کا استعمال کررہے تھے مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے دھاوا کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ شمس آبادکے کئی مقامات پر گانجہ کا استعمال کیا جارہا ہے اس کی روک تھام کیلئے پولیس مسلسل اقدامات کررہی ہے ۔ گانجہ کے نشہ میں نوجوان سڑکوں پر ہلچل کررہے ہیں ۔ پولیس کی سختی کے باوجود گانجہ کا استعمال جاری ہے ۔۔