لندن : آسمان میں سیاروں کے ایک قطار میں آنے کا ایک دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا جب چھ سیارے ایک قطار میں آگئے اور سیاروں کی پریڈ کا منظر پیش کر رہے تھے ۔ ان میںزحل ‘ زہرہ ‘ نیپچون ‘ یورینس‘ مشتری اور مریخ شامل تھے ۔ تمام سیارے سورج کی ایک ہی سمت میں آگئے اور انہوں نے ایک زمین کے اوپر ایک کمان کی شکل اختیار کرلی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سادہ آنکھ سے بھی دیکھنے کے قابل تھا ۔ جب دو یا اس سے زیادہ سیارے رات کے آسمان میں دکھائی دیں اور ایک ہی جانب ہوں تو اسے سیاروں کی پریڈ بھی کہا جاتا ہے ۔ حالانکہ یہ کوئی باضابطہ اصطلاح نہیں ہے لیکن چونکہ یہ سادہ آنکھ سے دکھائی دیتے ہیں اسی لئے اسے سیاروں کی پریڈ بھی کہا جاتا ہے ۔