چھ ضمانتوں کا پرائیوٹ ممبر بل کی نوٹس اسپیکر کو پیش

   

جاریہ بجٹ سیشن میں بل کو پیش کرنے کی اجازت دینے کے ٹی آر کی اپیل
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے ریاست کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر چھ ضمانتوں کو قانونی حیثیت دینے کیلئے پرائیوٹ ممبر بل کا نوٹس اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار کو پیش کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ اس بل کے ذریعہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو محض سیاسی نعروں تک محدود نہیں رکھا جائے گا ۔ بلکہ انہیں قانون کا حصہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل منظور ہوجاتا ہے تو چھ ضمانتیں باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے اسپیکر سے اپیل کی کہ اس اہم بل کو جاری اسمبلی اجلاس میں ہی پیش کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوامی مفاد کے اس معاملے پر فوری بحث ہوسکے ۔ اس سلسلے میں اسمبلی سکریٹری کو بھی باقاعدہ نوٹس دی گئی ہے ۔ اس موقع پر بی آر ایس کے ارکان اسمبلی جگدیش ریڈی ، ملاریڈی ، کے پی ویویکانند ، سدھیر ریڈی ، بی لکشما ریڈی ، کے پربھاکر ریڈی ، چنتا پربھاکر ، انیل جادھو ، مانک راؤ ، ارکان قانون ساز کونسل میں داسوجو شراون ، شمجھی پور راجو اور ایم کرشنا راؤ بھی موجود تھے ۔۔ 2