چھ ضمانتوں کی عمل آوری میں حکومت وائیٹ پیپر جاری کرے

   

راہول گاندھی جھوٹ کے برانڈ ایمبسیڈر ، ہریش راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے سینئیر رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے راہول گاندھی پر نرمل کے جلسہ عام میں 6 گیارنٹی پر عمل کرنے سے متعلق جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خواتین سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آج اپنی قیام گاہ سدی پیٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی 100 دن میں 6 گیارنٹی پر عمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی ریاست میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لینے والے راہول گاندھی کو جھوٹ بولتے ہوئے ان سے جھوٹی تقاریر کرارہے ہیں ۔ سابق وزیر ہریش راؤ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ 6 گیارنٹی کے علاوہ دوسرے 420 وعدوں میں کتنے وعدوں پر عمل کیا گیا اور کتنے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا اس پر وائیٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ہریش راؤ نے کانگریس کے قائد راہول گاندھی کو جھوٹوں کے برانڈ ایمبسیڈر قرار دیتے ہوئے عوام بالخصوص خواتین سے اپیل کی جن کے بنک کھاتوں میں ماہانہ 2500 روپئے جمع ہوئے ہیں وہ کانگریس کو ووٹ دیں اور جن کے بنک کھاتوں میں پیسے جمع نہیں ہوئے وہ بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دیں ۔ بی آر ایس کے قائد نے کہا کہ کانگریس حکومت پانچ ماہ کے دوران ریاست کی ہر خاتون کو 10 ہزار روپئے کی مقروض ہوگئی ہے ۔۔ 2