چھ ممالک کے طیاروں کا شمالی غزہ میں ایئرڈراپ آپریشن

   

عمان: اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رائل اردنی فضائیہ کے طیارے نے شمالی غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات پر انسانی امداد کے نو نئے ایئرڈراپ کیے ہیں۔اس آپریشن میں امریکہ، فرانس ، بلجیم،ڈنمارک اور مصری طیاروں نے شرکت کی۔بیان کے مطابق “یہ قدم اردن کی جاری کوششوں اورغزہ کی پٹی میں لوگوں کیلئے مزید طبی، امدادی اور خوراک بھیجنے کی کوششوں کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد جنگ کے اثرات کو کم کرنا اور خوراک کی شدید قلت کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اردنی فوج نے برادر اور دوست ممالک کے تعاون سے (اردن) کی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے 23 ایئر ڈراپس کے علاوہ 29 اردنی ایئر ڈراپس بھی انجام دیے ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے حصہ لیا۔