چہارشنبہ کو اسکول اوقات میں تبدیلی کے احکامات سے دستبرداری

   

حیدرآباد : /22 اگست (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے اسکول اوقات سے متعلق اہم فیصلے سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے تازہ احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق اسکولس کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔ طلبہ کو خلاء کے میدان میں ہندوستان کی شاندار کامیابی کو دیکھنے کے موقع فراہم کرنے کیلئے تمام اسکولس اور کالجس میں چندریان۔ 3 کے چاند پر اترنے کا منظرلائیو اسٹریمنگ کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ جس کے بعد ڈائرکٹر اسکول نے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ای اوز اور پرنسپلس کو ہدایت دی تھی کہ وہ چہارشنبہ کو اسکولس شام 6.30 بجے تک کھلے رکھیں اور ساتھ ہی تلنگانہ کے تعلیمی چیانلس ٹی سیاٹ Nupuna کے ذریعہ چندریان 3 کے چاند پر اترنے کا منظر راست ٹیلی کاسٹ کے ذریعہ طلبہ کو دکھائے جو شام 5.20 بجے سے 6.30 تک پیش کیا جائے گا تاہم بعد میں اس فیصلے سے دستبرداری اختیار کی گئی ۔ صرف ریسیڈنشیل اسکولس میں طلبا کو پراجیکٹرس / کے این ٹیلی ویژن کے ذریعہ اس منظر کو دکھانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ دیگر اسکولی طلبہ کو اپنے گھروں کے پاس ٹی وی یا موبائیل فون پر اس کا نظارہ کرنے سے متعلقشعور بیدارکرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اگر اتفاق سے چہارشنبہ کو شام میں یہ منظر نہ دیکھنے والے طلبہ کو دوسرے دن اسکولی اوقات میں یہ سارا منظر اسکولس میں دکھانے کے احکامات جاری کئے گئے تاکہ طلباء چندریان ۔3کی کامیابی سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں ۔ اس پروگرام کیلئے طلبہ کو اسکول کے باہر نہ لیجانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ ن