ہجوم پر نظر رکھنے، صحت کی معلومات، جسمانی حرارت دریافت کرنے کی بھی سہولت
حیدرآباد۔23ستمبر۔عصری ٹکنالوجی اور چہرہ شناسی کے ذریعہ سیکیوریٹی وصیانتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے لازمی ہے کہ کوئی ایسی سہولت سے استفادہ کیا جائے جو کہ ہر طرح کی سیکیوریٹی فراہم کرنے کی متحمل ہو۔ عالمی سطح پر نئے سیکیوریٹی نظام نے عام سیکیوریٹی کی جگہ لینی شروع کردی ہے اور ہندستان میں مصنوعی صلاحیتوں کے ذریعہ سیکیوریٹی کو 100 فیصد یقینی بنانے میں QUALYON نے اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے آرٹیفیشل انٹلیجنس کے استعمال کے علاوہ چہرہ شناسی کی مدد سے سیکیوریٹی کیلئے درکار تمام سہولتوں کو پیش کیا جا رہاہے اور اس کمپنی نے نہ صرف چہرہ شناسی اور مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے سافٹ وئیر تیار کئے ہیں بلکہ ہجوم پر قابو پانے کے علاوہ چہرہ کے ذریعہ صحت کی معلومات اور جسمانی حرارت کا جائزہ لینے کی صلاحیت والے سافٹ وئیر بھی تیار کئے ہیں۔QUALYON نے شہریوں اور اداروں کے علاوہ کمپنیوں کو مکمل محفوظ بنانے اور ان میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے چہرہ شناسی کے ساتھ مشتبہ سرگرمیوں پر فوری مطلع کرنے کے علاوہ آنے جانے والوں کی نگرانی کے امور پر مشتمل ایسے سافٹ وئیر کی تیاری عمل میں لائی ہے جو کہ نہ صرف روایتی سی سی ٹی وی کا کام کرتے ہیں بلکہ کسی بھی طرح کی حرکتوں کے سلسلہ میں مطلع کرنے کی سہولت سے بھی لیس ہیں۔ اس سافٹ وئیر میں افراد کی گنتی کی گنجائش بھی موجود ہے جو کہ صرف قدموں سے افراد کی گنتی نہیں کرتا بلکہ چہرہ شناسی سے ہی ان کی گنتی کو یقینی بناتا ہے ۔ چہرہ شناسی کے ساتھ مکمل ویڈیو ریکارڈ نگ کے علاوہ صفائی کے امور اور گندگی کی نشاندہی بھی اس سافٹ وئیر کے ذریعہ ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ QUALYON کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس سافٹ وئیر کا استعمال نہ صرف سیکیوریٹی ایجنسیوں کی جانب سے کیاجاسکتا ہے بلکہ اس سافٹ وئیر کے ذریعہ رہائشی اپارٹمنٹس کی سیکیوریٹی ‘ دواخانوں ‘ تعلیمی اداروں‘ صحت عامہ کے اداروں کے علاوہ عوامی تحفظ و صیانت کے ادارو ںکی جانب سے بھی کیا جاسکتا ہے جو کہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔دنیابھر میں موجود صورتحال میں اب بغیر چھوئے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں چہرہ شناسی کو انتہائی اہمیت حاصل ہونے کیساتھ ساتھ مصنوعی نگرانی کے عمل کو بھی بیہتر بنایا جارہا ہے تاکہ کسی بھی طرح کی صورتحال میں شخصی نگرانی کے بغیر حالات پر قابو پانے کے اقدامات کے علاوہ آنے جانے والوں کی طبی جانچ اور ان کی جسمانی حرارت کو بھی ریکارڈ کیا جاسکے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر مسٹر انیش 09880465068 اور 09845287363 پر بات کی جاسکتی ہے۔