ممبئی ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کمر کی تکلیف کے باعث ہندوستانی فاسٹ بولر دیپک چہر مارچ ۔ اپریل تک کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے اور تیسرا ونڈے بھی نہیں کھیل پائے تھے۔حالیہ دنوں میں چہر نے شاندار مظاہرہ کیا تھا اور کپتان ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا میں مجوزہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے فاسٹ بولروں کے مخلوعہ ایک مقام کیلئے انہیں پہلی پسند قرار دیا تھا۔