چہل سابق مس ورلڈ انڈیا کے کرائے دا ر بن گئے

   

ممبئی : یوزویندر چہل حالیہ دنوں میں دھنشری سے طلاق کی وجہ سے خبروں میں تھے۔ پھر ان کا نام آر جے مہوش کے ساتھ جوڑا گیا لیکن فی الحال وہ ممبئی میں اپنے نئے مقام کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ دراصل مایا نگر میں یوزویندر چہل ایک ایسی لڑکی کے گھر رہنے والے ہیں جو مس ورلڈ انڈیا رہ چکی ہے، جو ایک اداکارہ اور سوپر ماڈل بھی ہے۔ یہ کوئی اور نہیں نتاشا سوری ہیں، جن کا اپارٹمنٹ یوزویندر چہل نے کرائے پر لیا ہے۔یوزویندر چہل نے سابق مس ورلڈ انڈیا نتاشا سوری کا ممبئی میں اپارٹمنٹ 3 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پرلیا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ چہل نے نتاشا سوری کے اپارٹمنٹ کو کرائے پر دینے کے لیے 10 لاکھ روپے کی سیکیورٹی رقم بھی جمع کروائی ہے۔ اس وقت دونوں کے درمیان یہ معاہدہ 2 سال کے لیے ہے۔ کرائے کے معاہدے میں ایک سال کے بعد کرائے میں5 فیصد اضافے کا بھی ذکر ہے۔