حیدرآباد13اکتوبر (سیاست نیوز) شہرحیدرآباد کے راجندرنگر، حیدر گوڑہ میں چہل قدمی کرنے والوں پر گانجہ کے نشہ کے عادی بعض افراد کے ایک گروپ نے حملہ کردیا۔ جب یہ نشہ کے عادی افراد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ رہے تھے توبعض افراد نے اعتراض کرتے ہوئے مداخلت کی اور ان کو روکنے کی کوشش کی۔ مقامی افرادکا الزام ہے کہ اس علاقہ میں آوارہ عناصر نشہ آور اشیا استعمال کر کے مقامی افراد پر حملہ کر رہے ہیں۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ علاقہ ویران ہونے کی وجہ سے گانجہ کے استعمال کا اڈہ بن چکا ہے ۔صبح کے وقت چہل قدمی کرنے والوں کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے ۔ مقامی افراد نے کہا کہ 5افراد نے کافی ہنگامہ آرائی بھی کی۔ مقامی افراد کا الزام ہے کہ پولیس سے شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مقامی عوام نے پولیس کے رویہ کی شکایت کی اور عوام سے کہا ہے کہ وہ چہل قدمی کے دوران احتیاط برتیں اور منشیات استعمال کرنے والوں سے چوکس رہیں ۔ ش