حیدرآباد۔ 17 جون (سیاست نیوز) جامعہ عثمانیہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چہل قدمی کرنے والی ایک خاتون کو رہزنوں نے نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے سے طلائی چین اڑائی۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ بھاگیہ لکشمی ساکن نلہ کنٹہ آج شام جامعہ عثمانیہ کے ریلوے پٹریوں کے قریب چہل قدمی کررہی تھی، ایک نامعلوم رہزن نے اسے نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے سے 7 تولے کی طلائی چین اڑا لی۔ بھاگیہ لکشمی نے رہزن کا تعاقب کیا لیکن وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بعدازاں خاتون نے پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی کے ذریعہ رہزن کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔