حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) باجوپلی علاقہ میں واکنگ کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرگتی نگر تالاب کے اطراف ان دنوں واکنگ ٹریک کی تعمیر عمل میں لائی گئی اور ٹریک ہر دن سومناتھ ساہا واکنگ کرتا تھا ۔ 40 سالہ سافٹ ویر انجینئیر کا تعلق کولکتہ سے تھا ۔ یہاں گچی باؤلی کے علاقہ میں واقع ایک سافٹ ویر کمپنی کا ملازم تھا اور اس کی بیوی پنکی کے ساتھ نظام پیٹ میں مقیم تھا ۔ موٹاپے کے سبب ڈاکٹروں کے مشورے پر سومناتھ ہر دن چہل قدمی کو معمول بنالیا تھا اور روزآنہ کی طرح آج بھی وہ پرگتی نگر تالاب پہونچا ۔ چہل قدمی کے دوران وہ مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ مقامی عوام کی کوشش پر ایمبولنس کے ذریعہ اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس باجوپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔