چہل قدمی کے دوران ٹکر، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔3 جنوری(یواین آئی)چہل قدمی کے دوران نامعلوم گاڑی سے ہوئی ٹکرکے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے ریگوپلی چوراہے کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب چناکوڈور کے رہنے والے 38سالہ بابو کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے بعد گاڑی سوار فرارہوگیا۔