چہل کیلئے مہوش کا پوسٹ ، افواہوں کا بازار پھر گرم

   

ممبئی : یوزویندر چہل کی دھناشری سے طلاق آئی پی ایل 2025 کے آغاز سے عین قبل ہوئی تھی۔ طلاق کے بعد کھیلے گئے پہلے 5 میچوں میں انہوں نے صرف 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیکن گزشتہ رات کے کے آر کے خلاف ایسا مایوس کن مظاہرہ نہیں ہوا۔ دھناشری سے طلاق کے بعد پہلی بار چہل کی بہترین کارکردگی سامنے آئی اور انہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ چہل کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ بھی قراردیا گیا جبکہ چہل نے دھناشری سے طلاق کے بعد پہلی بار پلیئر آف دی میچ جیتنے والی کارکردگی پیش کی، انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھ کر، ان کی قریبی ساتھی آر جے مہوش نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ہر چیزکو ناممکن قرار دیا۔ انہوں نے چہل کے بارے میں لکھا ۔ وہ کتنا قابل شخص ہے۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کی وجہ اب ہم جانتے ہیں۔پنجاب کنگز نے چہل کو18کروڑ میں خریدا تھا۔ وہ آئی پی ایل میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے بولروں میں سے ایک ہیں۔ اگرچہ آئی پی ایل 2025 کے پہلے 5 میچ ان کے لیے اچھے نہیں گزرے تھے، لیکن وہ کے کے آر کے خلاف کم اسکور والے میچ میں پنجاب کنگز کے لیے جس طرح سے فتح کے دروازے کھولے اس کے لیے انھیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ان کی شاندار کارکردگی کے بعد مہوش کے پوسٹ نے پھر افواہوں کے بازار کو گرم کردیا ہے اور مداحوں کا منانا ہے کہ جلد ہی یہ دونوںاپنی محبت کا اعلان کردیں گے ۔یادرہے کہ مہوش اور چہل ایک سے زیادہ مرتبہ میدانوں میں ساتھ دیکھے جاچکے ہیں۔