حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) مضافاتی علاقوں میں دہشت پیدا کرنے والا چیتا بالاآخر پکڑ لیا گیا ۔ محکمہ جنگلات کی کوشش رنگ لائی اور محکمہ جنگلات کے جال میں چیتا پھنس گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ معین آباد کے انیوٹک پارک میں پنجرے میں چیتا پھنس گیا ۔ گذشتہ 12 دن سے عہدیداروں نے مشقت کے بعد چیتا کو پکڑ لیا ۔ جو کبھی منچی ریولہ تو کبھی ابراہیم باغ گولکنڈہ میں گشت کر رہا تھا ۔ مروگاؤنی پارک گرے ہاونڈز علاقہ میں چیتا کی نقل و حرکت کیمرے میں قید ہوئی تھی ۔ محکمہ جنگلات سے نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور جال میں پھانسنے 4 مختلف مقامات پر پنجرے لگائے تھے ۔ کل رات معین آباد ایٹونک پارک کے پنجرے میں چیتا پھنس گیا اور حکام نے چین کی سانس لی ۔ ع