چیتل کے گوشت سمیت پانچ ملزمان گرفتار

   

Ferty9 Clinic

سیونی : مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے پینچ ٹائیگر ریزرو سیونی،کے کھواسا بفر زون کے موضع موہگاؤں میں محکمہ جنگلات کے عملے نے پانچ ملزمان کو چیتل کے گوشت کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق گذشتہ شب گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت کیسر سلامے ، رام کمار دھرانوار، راکیش دھرنوار، اجے کھنڈاتے اور یوگیش دھرنوار کے طور پر ہوئی ہے ۔