حیدرآباد۔ جان سے مارنے کی دھمکی سے خوف کا شکار ایک شخص نے دھمکی دینے والے شخص کو ہلاک کردیا۔ چیتنہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 31 سالہ راج بہادر نامی شخص کا قتل کردیا گیا۔ راج بہادر ناچارم ملا پور علاقہ کا ساکن تھا اور اس کے قتل میں فیروز ملوث ہونے کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ فیروز کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ میں کام کرتا تھا اور راج بہادر خانگی چوکیدار تھا کل بہادر نے فیروز کے فروٹ کو فروخت کردیا اور رقم ہڑپ لی۔ اس بات پر فیروز اور راج بہادر میں بحث و تکرار اور جھگڑا ہوا ۔اس دوران راج بہادر نے فیروز کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی اور وہ اس دھمکی کے بعد خوفزدہ ہوگیا تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ فیروز نے بدلہ لینے کی خاطر راج بہادر پر حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ پولیس چیتنہ پوری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔