نئی دہلی ۔ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے چیتن شرما نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل کی خفیہ کارروائی میں چیتن شرما نے ہندوستانی کرکٹرس پر فٹ نس کے لئے انجکشن لینے کا تبصرہ کیا تھا ۔ زی نیوز نے چیتن شرما کی خفیہ کارروائی کی ویڈیو جاری کردی تھی جس پر ان کے خلاف مختلف گوشوں سے تنقیدیں شروع ہوگئی تھی اس پس منظر میں چیتن شرما نے بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بی سی سی آئی سکریٹری جیشا کو روآنہ کیا اور انہوں نے اسے فوراً قبول کر لیا۔