چیتے کی کھال فروخت کرنے والے تین افراد گرفتار

   

منچریال /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع منچریال کے حلقہ اسمبلی چنور کے احاطہ میںباوثوق ذرائع کی اطلاع پر رام گنڈم کمشنریٹ پولیس اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چیتے کی کھال فروخت کرنے کی کوشش کر رہے 3 افراد کو حراست میں لے لیااور ان کے پاس سے چیتے کی کھال برآمد کرلی اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر رام گنڈم مسٹر وی ستیہ نارائنا نے تینوں ملزمین کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمجھا جارہا ہے کہ ملزمین نے مہاراشٹرا کے ضلع گڑچرولی کے جنگلوں میں چیتا کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی کھال فروحت کرنے کے سلسلہ میں پڑوسی ضلع منچریال تلنگانہ کے کوٹ پلی منڈل میں داخل ہوئے ۔ اطلاع ملتے ہی ٹاسک فورس نے کوٹ پلی پولیس کے ساتھ مذکورہ ملزمین کو حراست میں لے لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔