یلاریڈی۔ 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر کی بڑی ندی کے قریب نشیبی جنگلاتی علاقہ میں چیتا نے منوہر کے بچھڑے پر رات کو حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگل کے علاقہ میں بورویل کے پاس منوہر بیل، گائیوں کو باندھا تھا۔ صبح جاکر دیکھنے پر ان میں سے بچھڑا ہلاک پایا گیا جس پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دی۔ عہدیداروں نے آکر پنچنامہ کرکے چیتا کے حملہ سے ہلاک ہونے کا انکشاف کیا۔ چیتا لنگم پیٹ کے شیوار علاقہ میں ہلچل مچانے سے کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔