ممبئی ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکار کیرتی سنون کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے زامبیا میں تعطیلات کے دوران چیتا کے ساتھ اپنی تصویروں کو شیر کیا تھا ۔ سوشیل میڈیا استعمال کرنے والوں نے تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کیرتی جانوروں کے ساتھ غلاموں جیسا برتاؤ کررہی ہیں ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کیرتی نے کہا کہ چیتا غلام نہیں ہوتا اس کے ساتھ قدرتی ماحول میں تصویر لی گئی ہے ۔
