گمبھی راو پیٹ،سرسلہ 13 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ میں منڈل کی سطح پر گوڑس سنگم نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔جس میں متفقہ طور پر گندے راپر سے تعلق رکھنے والے چیرآلہ وینکٹ سوامی گوڑ کو صدر کے طور پر منتخب کیاگیا اسی طرح نائب صدر کے طور پر سرسلہ دیوا گوڑ، کرشنا مورتی گوڑ، جی شیکھر گوڑ،اے دتادری گوڈ،جرنل سیکریٹری تروپتی گوڈ،سیکریٹری،بالکشن گوڑ،اے شنکر گوڈ کو منتخب کیا گیا،اس موقع پرنو تشکیل شدہ کمیٹی کوگوڑ سنگم کے افراد نے مبارکباد پیش کی جب کہ نو منتخب صدر وینکٹ سوامی گوڑ نے گوڑ طبقہ کی فلاح و بہبوداور انکو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے اپنے اپ کو وقف کرنے کا عزم کا اظہار کیااور شرکا سے انہیں اس باوقار وہ ذمہ داری والے عہدے پر متفقہ طور پر منتخب کرنے میں تعاون کر نے والے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ وہ ہمیشہ کمیٹی کے ذمہ داروں اور گوڑ طبقہ ۔ کے افراد سے رائے مشورہ کے بعد ہی ہر کام کو کرنے کا بھی اعلان کیا۔