چیرمین بلدیہ کورٹلہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا مسئلہ

   

تاریخ کا ہنوز اعلان نہیں ، ، صدرنشین کے عہدہ کیلئے 3 کونسلرس کی بھاگ دوڑ

کورٹلہ ۔3 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب شیلم وینو گوپال چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے خلاف کونسلروں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتما د دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے تعلق سے ابھی کچھ واضح نہ ہوسکا ۔پھر بھی چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدے کو لیکر دوڑ دھوپ شروع ہوچکی ہے۔چیر مین کے عہدے کے دعویدار نہ صرف کونسلروں کی تائید حاصل کرنے میں جٹ گئے ہیں۔بلکہ ہائی کمان کے قائدین کا آشیرواد حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔جناب شیلم وینو گوپال چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کہ خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں 26کونسلروں کی دستخطوں پر مشتمل نوٹس ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال جناب شرت کے حوالے کی گئی تھی ۔اِس ضمن میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں طاقت آزمائی کے لئے تاریخ طئے کیا جانا باقی ہے۔ ابھی سے چیرمین بلدیہ کے عہدے کیلئے دوڑ دھوپ تیز ہوچکی ہے۔ چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدے کے لئے تین کونسلرس دوڑ دھوپ کر رہے ہیں۔ جن میں چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب شیلم وینو گوپال کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں کونسلروں کے دستخط لینے میں پیش رہنے والے کونسلرجناب گڈم مدی پاون شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ بی سی طبقہ کی خاتون کونسلر اور ایک مرد کونسلرشامل ہیں۔چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدے کے لئے کونسلروں نے اپنی دوڑ دھوپ تیز کردی ہیں۔ چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب شیلم وینو گوپال کو اپنا عہدہ بچانے کیلئے صرف دس کونسلروں کی تائید چاہئیے۔ اُنکے رویہ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہیکہ اُنھیں درکار کونسلروں کی تائید حاصل ہے۔چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدے کے دعویدار کونسلر ،کونسلروں کی تائید حاصل کرنیکی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔اور کونسلروں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے دولت کا لالچ دینے کی پیش کش کر رہے ہیں۔چیر مین مجلس بلدیہ کے عہدے کیلئے دوڑدھوپ کرنے والے کونسلر تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔اور جناب کے ودیا ساگر رائوایم ایل ائے حلقہ اسمبلی کورٹلہ اور سریمتی کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد کا آشیرواد حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے انتخابات میں جناب کے ودیا ساگر رائو ٹی آر ایس اُمیدوار کو جناب جواڈی نرسنگ رائو کو کانگریس آئی اُمیدوار سے کورٹلہ ٹائون میں کم ووٹ حاصل ہوئے تھے ابھی سے جناب ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ اور جناب شیلم وینو گوپال چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے تعلقات کشیدہ دیکھائی دے رہے ہیں۔اب جبکہ پارلیمنٹ کے انتخابات کے انعقاد کیلئے صرف چند ماہ رہے گئے ہیں۔ایسے میں جناب شیلم وینو گوپال کو چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر عوام میں ٹی آر ایس پارٹی کے تعلق سے غلط پیام پہونچنے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔دیکھنا یہ ہیکہ جناب کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ ،سریمتی کے کویتا اِس مسئلہ میں مداخلت کرتے ہوئے جناب شیلم وینو گوپال چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کو اُنکے عہدے سے ہٹائے جانے کے سلسلہ میں کونسلروں کی جانب سے کی جارہی کوششوں پر روک لگا پاتے ہیں یا نہیںیہ تو وقت ہی بتائیگا۔آگر جناب شیلم وینو گوپال چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پاس ہوتی ہے تو حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد کے انتخابات کے موقع پر اِسکا اثر پڑنے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔