چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل سے مطالبہ

   


رائے درگا ولیج میں غیر قانونی ہائی ٹنشن کی تنصیب ، مکینوں کی جان کو خطرہ
حیدرآباد :۔ رہائشی علاقہ بلدی نمبر 5-107/83/1/A تا 5-107/83/1/B موقوعہ رائے درگا ولیج ، شیری لنگم پلی منڈل گچی باولی میں ایک گتہ دار سبرامنیم ، ڈیویژن انجینئر ماسٹر پلان اور اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر و اسسٹنٹ انجینئر ماسٹر پلان نے مبینہ طور پر غیر مجاز برقی ہائی ٹنشن ٹاور نصب کردیا ہے ۔ ان افراد نے دوران لاک ڈاؤن غیر قانونی طور پر یہ ٹاور نصب کردیا ۔ باوجود بارہا نمائندگی اور قانونی نوٹس کے یہ گتہ دار اور عہدیدار ہائی ٹنشن ٹاور کو کہیں اور منتقل نہیں کررہے ہیں ۔ مسلسل نمائندگی پر لاکھوں روپیوں کی رشوت کا مطالبہ کررہے ہیں جو ادا کرنا ممکن نہیں ۔ رہائشی علاقہ میں ہائی ٹنشن ٹاور کی ہر وقت خطرہ کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ جس کے باعث اس علاقہ کے مکینوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ علاوہ ازیں یہ قانون شکن افراد نے محکمہ بلدیہ سے بھی کوئی اجازت نہیں لی ۔ لہذا چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ڈی ای ایل سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ویجلنس ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تحقیقات کروائیں اور مذکورہ بالا رہائشی علاقہ سے اس جان لیوا ہائی ٹنشن ٹاور کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کروائیں ۔۔