چیرمین کمپنی امردیپ ملک سے فرار لک آوٹ نوٹس کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کی جانب سے منظرعام پر لائے گئے ہزارہا کروڑ دھوکہ دہی کے معاملہ کو ای ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فالکن اسکام میں 1700 کروڑ کی دھوکہ دہی کا اکنامک ایفنس وینگ نے پتہ چلایا ہے۔ پولیس کی جانب سے کمپنی کے چیرمین امردیپ کمار اور دیگر کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کردی گئی ہے اور ملزمین کی شدت سے تلاش جاری ہے۔ لک آوٹ نوٹس کو ملک کے تمام ایرپورٹس پر لگادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ مقدمہ درج کرنے کے بعد امردیپ اپنے خانگی فلائیٹ میں ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا اور اس ملزم کی دبئی میں موجودگی کی اطلاعات پولیس کو حاصل ہوئی ہے۔ فالکن اسکام میں 1700 کروڑ کی دھوکہ دہی کی گئی۔ رقم ملک میں موجود ہے یا بیرون ملک منتقل کردی گئی پولیس اس بات کا پتہ چلارہی ہے۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہیکہ 14 شل کمپنیوں کو قائم ہوئے سرمایہ داری حاصل کی گئی اور مختلف کمپنیوں میں مختلف انداز سے سرمایہ حاصل کیا گیا۔ بڑی کمپنیوں میں چھوٹا سرمایہ کے نام پر عوام کو لالچ دیکر کروڑ روپئے لوٹ لئے گئے۔ ع