حسن آباد ۔ 23 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سب ڈیویژن میں شامل چیریال ٹاؤن میں لب سڑک واقع انڈیا اے ون اے ٹی ایم کیاش کاؤنٹر میں آج رات دیر گئے بعض نامعلوم سارقین نے گیس کٹر کے ذریعہ بھاری رقم سرقہ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ مذکورہ سنٹر میں سی سی ٹی وی کیمرہ غیر کارگرد رہنے کے باعث واقعہ کی فلم بندی نہ ہوسکی ۔ آج صبح قریبی عوام نے اے ٹی ایم کاؤنٹر کے ٹوٹے ہوئے پرزے دیکھ کر چیریال پولیس کو مطلع کیا۔ ٹرینی آئی پی ایس آفیسر اکھل مہاجن نے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے کیس درج کرنے و نامعلوم سارقین کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دینے کا اعلا