حسن آباد : چیریال ٹاؤن کے مقامی پولیس اسٹیشن کے روبرو آج دوپہر کے وقت 2بجے پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں موضع لنگم پلی منڈل بچناپیٹ کا کے رام ریڈی نامی تاجر چیریال سے ٹاملناڈو جانے والی لاری کو تیز رفتاری میں اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران حادثاتی طور پر نیچے گرجانے اور بائیں پاؤں پر سے لاری کا پچھلا پہیہ گذر جانے کے نچیجہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ تاہم معجزاتی طور پر جان بچ گئی ۔ خؤفناک سڑک حادثہ میں رام ریڈی کا بایاں پاؤں گھٹنے کے پنجے سے مکمل طور پر چکناچور ہوکر ضائع ہوگیا ۔ معاون سب انسپکٹر چیریال سرینواس ریڈی نے شدید زخمی رام ریڈی کو سرکاری ایمبولنس کی عدم دستیابی کے باعث پولیس گاڑی میں سدی پیٹ دواخانے کو روانہ کیا ۔
رکن اسمبلی آرمور کا
3جولائی کو دورہ
آرمور : رکن اسمبلی آرمور وہPUCچیرمین جیون ریڈی آج 03 جولائی کو آرمور کا دورہ کریں گے اور حکومت کی جانب سے کسانوں کو ریتو ویدیکا یعنی کسانوں کو میٹنگ اور مختلف پروگرامات کے لئے تیار کی جانے والی عمارت کا سنگبنیاد رکھیں گے اس طرح رعیتو ویدیکا کا سنگ بنیاد ماکلور منڈل کے مختلف مقامات امرات،چناپور،اور ماکلور صبح 7 بجے سے 9 بجے تک انجام دیں گے اس کے علاوہ نندی پیٹ منڈل کے مقامات نندی پیٹ، چنراج پلی ،امیڈا،ڈنکیشور، نوت پلی ، خدانپور میں 9 بجے سے 11:30 بجے تک سنگ بنیاد رکھیں گے آرمور منڈل آلور، دیگاؤں، پپری، گوئندپیٹ، فتح پور، میں دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کریں گے ۔
