چیر پھاڑکے بغیر پوسٹ مارٹم ممکن: مرکزی وزیر صحت

,

   

نئی دہلی: جب کسی انسان کا قتل ہوجاتا ہے یا پھر اس کی حادثہ میں موت ہوجاتی ہے یا پھر کسی اور وجہ سے اس کی موت ہوجاتی ہے اور یہ معاملہ پولیس کے پاس آتا ہے تو پولیس کی جانچ کیلئے پوسٹ مارٹم کرواتی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ مرنے والے کی موت کیسے ہوئی،کب ہوئی وغیرہ۔ اس کے لئے ڈاکٹرس نعش کو چیر پھاڑکرتے ہیں۔

لیکن اب نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ بغیر چیر پھاڑ کئے پوسٹ مارٹم کیا جاسکتا ہے۔ دہلی کا ایمس اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ مشترکہ طورپر نعش کو چیرپھاڑکئے بغیر پوسٹ مارٹم کرنے کی نئی ایک تکنیک شروع کیاہے۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے یہ بات راجیہ سبھا میں بتائی۔ان کے مطابق ہندوستان پہلا ملک ہے جو جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں عملی پوسٹ مارٹم کو شروع کرے گا۔ انہوں نے راجیہ سبھامیں بتایا کہ جس طرح پوسٹ مارٹم کیاجاتا ہے اس سے مردہ کے رشتہ دار ناراض ہوتے ہیں۔