چیف الیکشن کمشنر و اڈانی معاملہ میں سپریم کورٹ فیصلوں کا خیرمقدم: نرنجن

   

حیدرآباد۔2 ۔مارچ (سیاست نیوز) کانگریس نے سپریم کورٹ کے آج دو اہم فیصلوں کا خیرمقدم کیا جس کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے تقرر اور اڈانی معاملہ میں تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ۔ نائب صدر جی نرنجن نے کہا کہ دونوں فیصلے تاریخی ہیں اور ملک میں جمہوریت کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ الیکشن کمیشن کے غیر جانبدارانہ رول کو یقینی بنانے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مددگار ثابت ہوگا۔ 5 رکنی دستوری بنچ نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی جس میں وزیراعظم ، قائد اپوزیشن اور چیف جسٹس شامل ہوں گے ۔ کسی پارٹی کو مسلمہ اپوزیشن کا موقف نہ ہونے پر بڑی پارٹی کے نمائندہ کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے اڈانی ۔ ہڈن برگ معاملہ میں سابق جج سپریم کورٹ اے ایم ساپرے کی قیادت میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ر