چیف الیکٹریکل انسپکٹر ڈی وی ایس راجو کا میٹرو کاریڈر II میں اوور ہیڈ الیکٹرک ٹرئیکشن سسٹم کا معائنہ

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے چیف الیکٹریکل انسپکٹر (CEIG) حکومت ہند مسٹر ڈی وی ایس راجو نے کاریڈر II میں جے بی ایس ۔ پریڈ گراونڈس تا ایم جی بی ایس اوور ہیڈ الیکٹرک ٹرئیکشن سسٹم (DETS) کا معائنہ کیا ۔ اس 10 کلو میٹر کاریڈر کے اوور ہیڈ الیکٹرک ٹرئیکشن سسٹم کو ایم جی بی ایس پر حیدرآباد میٹرو ریل کے 25kv/33kv/132kv ریسیونگ سب اسٹیشن (آر ایس ایس ) سے فیڈ کیا جارہا ہے ۔ اس آر ایس ایس کے لیے ان کمنگ سپلائی کو املی بن میں واقع ٹی ایس ٹرانسکو کے 132kv/220kv میں سب اسٹیشن سے حاصل کیا جارہا ہے ۔ اس معائنہ کے بعد مسٹر راجو نے کہا کہ اس سیکشن میں او ای ٹی ایس کے انرجائزیشن سے جے بی ایس ۔ پریڈ گراونڈس تا ایم جی بی ایس ٹرائیل رنس کے لیے ٹرینس کے مومنٹ میں سہولت ہوگی ۔ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کی جانب سے اس کاریڈر میں تمام قانونی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اس سسٹم کو شروع کرنے کے لیے تیار کیا جائے ۔۔