حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں نئے چیف الیکٹورل آفیسر کے تقرر کیلئے توقع ہے کہ مزید وقت لگ سکتا ہے۔ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد تلنگانہ کو نئے چیف الیکٹورل آفیسر کی خدمات حاصل ہوں گی۔ ششانک گوئل جن کا حال ہی میں تبادلہ کیا گیا انہوں نے اپنی ذمہ داری سے سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت ہند میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ مارچ کے دوسرے ہفتہ تک ریاستی الیکشن کمیشن اپنے سربراہ سے محروم رہے گا۔ حکومت نے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر جے بدھا پرکاش کو چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدہ کی ذمہ داری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو 3 نام روانہ کئے ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک کو چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کیا جائے۔ الیکشن کمیشن چونکہ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مصروف ہے لہذا مارچ کے دوسرے ہفتہ میں یہ معاملہ زیر غور آئیگا ۔ ر