چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ عبدالحمید کا تبادلہ

   

ایڈیشنل کلکٹر جنگاؤں کے عہدہ پر فائز
حیدرآباد: حکومت نے چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ عبدالحمید کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) جنگاؤں مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج جی او آر ٹی 1098 جاری کرکے دو ایڈیشنل کلکٹرس کے تقررات کئے۔ عبدالحمید اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کے رتبہ پر فائز ہیں اور انہیں وقف بورڈ چیف اگزیکیٹیو آفیسر کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ اے بھاسکر راؤ (اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر) ایڈیشنل کلکٹر نرمل کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کلکٹر جنگاؤں مقرر کیا گیا۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ کے عہدہ پر نئے عہدیدار کا تقرر محکمہ اقلیتی بہبود انجام دیں گے۔ توقع ہے کہ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم آئی پی ایس کو اضافی ذمہ داری دی جائے گی۔