حیدرآباد ۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے تلنگانہ ہائیکورٹ میں تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد سے اپنی جذباتی وابستگی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سال 1982ء سے حیدرآباد میں پریکٹس شروع کی اور بعد میں وہ متحدہ آندھراپردیش ہائیکورٹ کے جج بنائے گئے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے وکلا برادری اور ریاست کے عوام کی طرف سے ان کے والہانہ استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔