چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی تروپتی میں آمد

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا نے آج تروپتی میں لارڈ وینکٹیشورا مندر کے درشن کئے اور خصوصی پوجا میں حصہ لیا۔ جسٹس رمنا نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ مندر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مندر حکام کی جانب سے روایتی طور پر استقبال کیا گیا۔ تروملا ۔ تروپتی دیواستھانم کے صدرنشین وائی وی سبا ریڈی، رکن اسمبلی بی کروناکر ریڈی، ایگزیکیٹو آفیسر جواہر ریڈی نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس رمنا نے کہا کہ انہوں نے مستقبل میں کوویڈ جیسی وباء نہ آنے کیلئے دعا کی ہے۔ جسٹس رمنا نے کہا کہ وہ جب کبھی تروپتی آتے ہیں تو انہیں قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔ر