جسٹس سجے پال اور چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے استقبال کیا
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس بی آر گوائی آج حیدرآباد کے دورہ پر پہنچے۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر تلنگانہ ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس سجے پال ، چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ ، ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر جتیندر ، ضلع کلکٹر رنگا ریڈی ، نارائن ریڈی ، کمشنر پولیس سائبر آباد ، سی موہنتی ، ایڈوکیٹ جنرل سدرشن ریڈی اور دوسروں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ہمراہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس پی نرسمہا بھی حیدرآباد پہنچے۔ جسٹس بی آر گوائی حیدرآباد میں مختلف پروگراموں میں شرکت کرینگے۔ 1